ارناکی رپورٹ کےمطابق بیجنگ میں ایران کےسفیرمہدی صفری نےآج (جمعرات) ایک اجلاس میں،چین کےنائب وزیرتجارت چن جیان سےملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کوفروغ دینے کےلئےمشترکہ سرمایہ کاری کمیٹی تشکیل دینےپراتفاق کرتےہوئے دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کاآئندہ اجلاس بیجنگ میں منعقدکرنےپرغورکیا۔چین کےنائب وزیرتجارت نےبتایاکہ حالیہ برس کےپہلےسات مہینوں میں ایران اورچین کےدرمیان تجارتی لین دین میں گذشتہ برس کی نسبت تینتیس فیصدکااضافہ ہواہے۔ایران اورچین اس وقت سالانہ تقریباچوبیس ارب ڈالرکالین دین کررہےہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110